- الإعلانات -

سانحہ احمد پور شرقیہ ، تحقیقات کیلئے پنجاب ، وفاقی حکومت کو نوٹس

عدالت نے حکومتوں سے جواب طلب کر لئے ، آئندہ سماعت پر آئل ٹینکر کے حوالے سے قواعد و ضوابط بھی پیش کرنے کا حکم

لاہور  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کا حکم دیا جائے ۔

چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔عدالت نے پنجاب اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا جبکہ آئندہ سماعت پر آئل ٹینکر سے متعلق قواعد و ضوابط بھی مانگ لیے ۔ کیس کی مزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔