- الإعلانات -

عمران خان کو کاشتکاروں کاخیال ہوتا توکبھی کسان پیکیج کی مخالفت نہ کرتے، شہبازشریف

نارووال: وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کاشتکاروں کاخیال ہوتا تو وہ کبھی بھی کسان پیکیج کی مخالفت نہ کرتے۔

نارووال میں کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کو امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کسان پیکج کاشتکاروں کی مالی مشکلات دور کرنے کےلیے انقلابی قدم ہے جس کے تحت ساڑھے 12ایکڑ اراضی کے مالک کو 5 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے مالی امداد دی جائےگی۔ وزیراعظم نے جب پیکج کا اعلان کیا تھا تو عمران خان نے اس کی شدید مخالفت کی اور الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا کہ کسان پیکج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے ان کا مطالبہ مان لیا اور اس پیکج کو روک دیا، جس پر وزیر اعظم فی الفورعدالت عالیہ میں گئے جس نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔