- الإعلانات -

تاریخ میں پہلی بار بڑے چوروں کا احتساب ہو رہا ہے :عمران خان

قوم کو جلد اچھی خبر ملے گی ، پاناما کیس سے ملک کی تاریخ بدل رہی ہے : دروش میں لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

دروش  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے پاکستان میں نیا دور شروع ہونے کو ہے ، قوم کو جلد اچھی خبر ملے گی ، پاناما کیس سے پاکستان کی تاریخ بدل رہی ہے ، پیسہ چوری ہو کر پاکستان سے باہر نہ جائے تو ملک میں بے روزگاری ختم ہو جائے ،

کپتان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پھر حکومت کو تنقید کے باؤنسرز مارے ۔ کپتان نے کہا جب جے آئی ٹی بنی تو مٹھائیاں بانٹی گئیں اور جب وہ قابو نہ ہو سکی تو واویلا مچا رہے ہیں ، ان کے پاس کوئی جواب ہے نہ منی ٹریل ۔

اس سے قبل چترال کے علاقے دروش میں لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ نوید سنائی کہ ملک پر اللہ کا کرم ہونے والا ہے ۔ عمران خان نے کہا پاناما کیس سے پاکستان کی تاریخ بدل رہی ہے اور یہ ہی نیا پاکستان ہے جہاں ، طاقتور اور کمزور قانون کی نظر میں ایک برابر ہوں گے ۔