- الإعلانات -

قرآن پر حلف اٹھانے سے فیاض الحسن چوہان کے رکنیت معطل

راولپنڈی :فیاض الحسن چوہان کو قرآن پر حلف لینا مہنگا پڑ گیا اور ان کی پارٹی رکنیت کو معطل کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے مقبول اخبار قدرت نیوز کے مطابق تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کو اپنی صفائی دینے کیلئے قرآن پر حلف لے کر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اپنی صفائی دینے کیلئے سوشل میڈیا پر قرآن پر حلف لے کر ویڈیو بیان جاری کیا گیا تھا۔ تاہم یہ تدبیر بھی ان کے کام نہ آئی اور پہلے پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور این اے 56 کے آرگنائزر کے عہدے سے فارغ کردیے جانے کے بعد اب فیاض الحسن چوہان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔