- الإعلانات -

گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 19 ارب 30 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹس میں کمی اور درآمدی بل میں اضافے سے ادائیگیوں کا توازن کافی بگڑا ہوا ہے۔

کراچی:  سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کے حجم میں سالانہ 3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے عرب ممالک میں اقتصادی سست روی کے باعث ترسیلات زر کے حجم پر اثر پڑا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹس میں کمی اور درآمدی بل میں اضافے سے ادائیگیوں کا توازن کافی بگڑا ہوا ہے جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم سے عالمی ادائیگیوں اور وصولیوں کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔