- الإعلانات -

کابینہ اجلاس میں چوہدری نثار کی کوئی تلخی نہیں ہوئی، ترجمان

چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں کوئی تلخی نہیں ہوئی اس لئے وفاقی وزیرداخلہ کے بیان پر غیرحقیقی تبصروں سے گریز کیا جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ کے ترجمان نے اپیل کی کہ چوہدری نثار کے کابینہ اجلاس میں دیئے گئے بیان پر بلاجواز قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس کے دوران چوہدری نثار علی خان اور وزیراعظم کے درمیان تلخ کلامی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں اور تبصرے کئے جارہے تھے۔