- الإعلانات -

فتح جنگ میں پیر کی گرفتاری پر مشتعل مریدین کا تھانے پر دھاوا، ایس ایچ او زخمی

فتح جنگ  کے علاقے قطبال میں پولیس نے قانون کی خلاف ورزی پر مقامی گدی نشین امجد علی شاہ کو گرفتار کرلیا جس کے بعد ان کے مریدین مشتعل ہوگئے اور انہیں چھڑانے کے لیے تھانہ ائیرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔

مشتعل مریدین نے تھانے میں توڑ پھوڑ کی اور ریکارڈ کو بھی نذرآتش کردیا جب کہ مشتعل افراد کے تشدد سے ایس ایچ او سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

بپھرے مظاہرین نے تھانے میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے فتح جنگ راولپنڈی شاہراہ کو بند کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کئے جارہے ہیں۔