- الإعلانات -

خیرپور: کراچی جانے والی ٹرین کے انجن میں آتشزدگی، ڈاؤن ٹریک معطل

خیرپورمیں پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ٹرین دو گھنٹے ٹریک پر رکی رہنے سے ڈاؤن ٹریک معطل رہا تاہم انجن بدل کر ٹرین کراچی روانہ کر دی گئی۔

خیرپور: پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین خیبر میل خیر پور کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ انجن میں آگ لگ گئی، جس کے بعد ٹرین روک دی گئی۔ انجن کی آگ بجھا دی گئی مگر تکنیکی خرابیاں پیدا ہو جانے کے باعث قریب ترین روہڑی جنکشن سے دوسرا انجن لایا گیا، جسے ٹرین میں لگا کر خیبر میل کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔ ٹرین کے رکنے سے ڈاؤن ٹریک دو گھنٹے معطل رہا۔ انجن میں آگ لگ جانے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔