- الإعلانات -

وزیر اعظم کا استعفا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداری

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف کا استعفا چاہتی ہے، جمہوریت کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ نواز شریف استعفا دیں، نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنےکااخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سازش ہو رہی ہے تو حکومت بتائے کیا سازش ہو رہی ہے، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ سازش ہو رہی ہے تو وزیراعظم فوری استعفا دیں تاکہ ان سازشوں کے نظریے کا خاتمہ ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صحافی برادری نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، خدمات دیتے ہوئے سو سے زائد صحافی جانیں گنوا چکے ہیں جب کہ میں نے صحافی برداری کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرنے کو کہا ہے۔