- الإعلانات -

وزیر اعظم براہ راست عوام کی پکارسننے کا سسٹم لائیں، ایس کے نیازی

وزیر اعظم کوعوامی مسائل خود سننے چاہئیں،حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے،پروگرام سچی بات میں گفتگو
اسلام آباد(روزنیوز رپورٹ)ملک میں گھٹن کی کیفیت کا بہت پہلے بتا دیا تھا ۔نواز شریف کچھ بہتر سیاستدان ہیں ،پاک فوج بہترین ادارہ ، ملکی مفاد میں کام کررہا ہے ،پاک فوج نے ضرب عضب میں بہت قربانیاں دیں ،حکومت کو آئی ڈی پیز کی بحالی کا کام بڑھ چڑھ کر نا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روز نیوزکے چیئرمین ایس کے نیازی نے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم براہ راست عوام کی پکارسننے کا سسٹم لائیں ،وزیر اعظم کوعوامی مسائل خود سننے چاہئیں،حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے ، حکومت سب کام چھوڑ کر آئی ڈی پیز کو بحال کرے،آئی ڈی پیز کی واپسی اولین ترجیح ہونی چاہیے،اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے.