- الإعلانات -

نوازشریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں: شیخ رشید

وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے انکا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف ابھی تک ایک دستاویز بھی نہیں دی گئی: سربراہ عوامی مسلم لیگ کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے انکا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، نوازشریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف ابھی تک ایک دستاویز بھی نہیں دی گئی۔

شیخ رشید نے کہا خواجہ حارث نے دبئی کا اقامہ تسلیم کر لیا، اقامہ تسلیم کرنے کے بعد "گیم از اوور” ہو گئی ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر آج بھی منی ٹریل ہے تو لے آؤ، ججز نے کہا 60 دن آپ کو دیئے تھے، ہم نہیں کہتے تھے کہ والیم 10 کھولو، کل وزیراعظم کے وکیل نے کہا والیم 10 کھولو، نوازشریف نے ملک کی بے عزتی کرائی۔