- الإعلانات -

پاکستان میں حکمران خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں: سراج الحق

کوئی انصاف سے بالاتر نہیں، شریف خاندان کے پاس ثبوت ہوتے تو جے آئی ٹٰی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی: امیر جماعت اسلامی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا پاکستان میں حکمران خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں، کوئی انصاف سے بالاتر نہیں، ان کے پاس ثبوت ہوتے تو جے آئی ٹٰی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی، قطری شہزادے کو بھی پیش نہ کیا جاسکا، احتساب سب کا ہونا چاہئے، ہم کرپشن کے خلاف ہیں۔

سراج الحق نے کہا حکمران ثبوت دے دیتے تو ترجمانوں کو چیخ چیخ کر بولنے کی ضرورت نہ پڑتی، امید ہے عدالت سے ہمیں انصاف ملے گا۔