- الإعلانات -

سپریم کورٹ سے عمران خان اورانکے حواریوں کے تابوت نکلیں گے: عابد شیر علی

لاہور ہائیکورٹ نے کل ایک ٹھگ بابراعوان کو بے نقاب کر دیا، عمران خان گرفتاری کے ڈرسے چھپ گئے ہیں: وزیر مملکت کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا سپریم کورٹ سے عمران خان اور انکے حواریوں کے تابوت نکلیں گے، لاہور ہائیکورٹ نے کل ایک ٹھگ بابراعوان کو بے نقاب کر دیا، خود کو بہادر سمجھنے والے عمران خان سپریم کورٹ نہیں آ رہے، عمران خان اشتہاری ہیں، ہمیشہ چھپ کر وار کرتے ہیں، ان کو ڈر ہے کہ عدالت آئے تو گرفتار ہو جائیں گے،عمران خان کے والد مستند چور تھے، ان کو کرپشن میں سزا ہوئی، انہوں نے پاکستان کے اداروں کے پیسے چوری کیے۔

عابد شیر علی نے مزید کہا عمران خان نے کرپشن کے پیسوں سے آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی، یہ پیدائشی ٹھگ اور چور ہیں، عمران خان نے پرویز مشرف دور میں 5 شیروانیاں سلوائیں، نوازشریف کا نام لنک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔