- الإعلانات -

شریف خاندان غیرمصدقہ دستاویزات جمع کروا کر ایک اور جرم کا مرتکب ہوا ہے، عمران خان

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے بعد سپریم کورٹ میں غیرمصدقہ دستاویزات جمع کروا کر شریف خاندان مزید ایک جرم کا مرتکب ہوا ہے جب کہ غلط دستاویزات انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکمران سمجھتے ہیں وہ عوام کو ہمیشہ بےوقوف بنا سکتے ہیں اور عوام کو بےوقوف بنانا بھی بہت بڑا جرم ہے۔