- الإعلانات -

ملک امن کی جانب گامزن، آرمی چیف بغیر پروٹوکول ڈنر کرنے ہوٹل پہنچ گئے

ملکی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف پروٹوکول اور سکیورٹی کے بغیر مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر کرنے پہنچ گئے اور شہریوں میں گھل مل گئے۔

اسلام آباد:  پاکستان میں امن کی بحالی کی بہترین مثال، ملکی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف پروٹوکول اور سکیورٹی کے بغیر مقامی ریسٹورنٹ میں پہنچ گئے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیملی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں کھانا کھایا اور شہریوں میں گھل مل گئے۔ آرمی چیف نے ملک میں امن کیلئے بے مثال کوششیں کیں اور سی پیک کی سیکورٹی کے لیے زبردست اقدامات اٹھائے۔ پی ایس ایل کا فائنل کروانے میں بھی ان کا اہم کردار رہا۔ پاک فوج کی کوششوں سے بین الاقوامی فٹ بالرز نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل ریسلرز بھی پاکستان آئے۔