- الإعلانات -

ٹرین ڈرائیورز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال، ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

ٹرین ڈرائیورز نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی، مائلج الاؤنس اور سکیل اپ گریڈ کیے جائیں اور برطرف ڈرائیوروں کو بحال کیا جائے۔ ٹرین ڈرائیورز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مطالبہ

لاہور:  مائلج الاؤنس اور سکیل اپ گریڈ کیے جائیں، برطرف ڈرائیوروں کو بحال کیا جائے، ڈرائیورز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک ٹرینیں چلانے سے صاف انکار کر دیا۔ دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے بھی ہڑتالی ڈرائیورں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریلوے ہیڈکواٹر میں سی ای او ریلویز کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹرین آپریشن ریٹائر ڈرائیوروں کے ذریعے جاری رکھنے اور ٹرین آپریشن روکنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ادھرریلوے سٹیشن پر خوار ہونے والوں مسافروں کو صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو مسافروں نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ دس دس گھنٹے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔ ریلوے انتظامیہ اور ڈرائیوروں کے مسئلے میں ہم خوار ہو رہے ہیں۔ مسافروں نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔