- الإعلانات -

کامونکی: غلط انجکشن لگنے سے 20 سے زائد خواتین کی حالت غیر

کامونکی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے زنانہ وارڈ میں غلط انجکشن لگنے سے 20 سے زائد خواتین کی حالت غیر ہو گئی۔

کامونکی:  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی زنانہ وارڈ میں داخل خواتین کو انجکشن لگائے گئے جبکہ انجکشن لگنے کے پندرہ منٹ بعد ہی خواتین کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی۔ صورتحال دیکھ کر انجکشن لگانے والا عملہ فوری طور پر موقع سے فرار ہو گیا۔ اسپتال میں ایمبولینسیں کم ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے میں بھی لواحقین کو شدید دشواری کا سامنا رہا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انجکشن اور دوسری ادویات کو تصدیق کیلئے لیبارٹری میں بھیجا جائیگا، جس کا حتمی نتیجہ آنے کے بعد ہی اصل حقائق کا پتہ چلے گا کہ مریضوں کہ حالت کس دوائی سے خراب ہوئی۔