- الإعلانات -

پاکستان سے پہلی قبل از حج پرواز اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ

اسلام آباد: (24 جولائی 2017) پہلی حج پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔ پہلی پرواز تین سو اٹھائیس عازمین حج کو لے کر روانہ ہوئی ہے۔

پہلی حج پرواز سے جانے والے عازمین حج کے اعزاز میں وفاقی وزارت مذہبی امور کے تحت تقریب منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہناتھاکہ عازمین عبادات کوترجیح دیں اور کوئی بھی ممنوعہ چیز لے کر نہ جائیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نےعازمین کیلئے بہترین اور مثالی اقدامات کئے ہیں۔ سردار یوسف نے کہاکہ اس سال حاجیوں کو گذشتہ سال کی بہ نسبت زیادہ سہولیات میسر ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے منیٰ میں دو وقت کے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عازمین حج کسی مسئلے کی صورت میں مدینہ منورہ میں قائم شکایات سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔