- الإعلانات -

ملک کے خلاف سازشیں بند کی جائیں، جمہوریت کو پروان چڑھنے دیا جائے، ثنااللہ

فیصل آباد: (24 جولائی 2017) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے باپ دادا کا حساب مانگنے والے اپنا حساب دینے میں ناکام ہو گئے ملک کے خلاف سازشیں بند کی جائیں اور جمہوریت کو پروان چڑھنے دیا جائے۔

فیصل آباد میں کیمرہ مین ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کہ میاں محد نواز شریف سے تین نسلوں کا ھساب مانگا گیا جو انہوں نے عدالت میں پیش کر دیا جبکہ حساب مانگنے والے خود اپنا حساب نہ دے سکے عمران خان کے والد کو کرپشن کی وجہ سے سرکاری نوکری سے نکالا گیا تھا جبکہ عمران خان نے خود میچوں پر جوا لگا کر پیسہ کمایا۔ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر بھی جے آئی ٹی بنانی چاہیے تاکہ عمران خان کی دولت کا ذریعہ سامنے آ سکے جبکہ پچیس تیس سال پہلے سینما کے باہر ٹکٹ بلیک کرنے والے کا بھی حساب ہونا چاہیے۔

چوہدری نثار علی کے حوالے سے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں مشکل کے اس وقت میں وہ اپنی قیادت اور پارٹی کا ساتھ کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے پانامہ کیس صرف اور صرف وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک سازش ہے جس کا تمام سکرپٹ دھرنا ون میں لکھا گیا تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان ملک دشمن طاقتوں کی اس سازش کو ناکام بنا دےگی