- الإعلانات -

اقتصادی راہداری منصوبہ بغیر کسی تعطل کے جاری رہنا چاہیے،ایس کے نیازی

اسلام آباد(روزنیوز رپورٹ)اقتصادی راہداری منصوبہ بغیر کسی تعطل کے جاری رہنا چاہیے ،اقتصادی راہداری منصوبہ سازشوں سے بچایا جانا چاہیے ، اقتصادی راہداری منصوبہ دشمنوں کو چبھتاہے ، سب کو ملکر پاک فوج کومزید مضبوط کرنا چاہیے ، پاک چائنہ راہداری میڈیا فورم کا افتتاح خوش آئند ہے، پاک چائنہ راہداری منصوبہ بہت بڑا کام ہے ،پاک چائنہ راہداری ملک کا مستقبل ہے ،لیڈر لِس قوم میں نوازشریف بہتر ہیں ، اداروں کو ایک پیج پر ہونا بہت ضروری ہے ، جنرل راحیل پاک چائنہ راہداری منصوبہ کیلئے بہت کام کررہے ہیں،آصف زرداری سیاست کو زیادہ سمجھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روز نیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں عمران خان بزنس مین کے جہاز پر پھرتے ہیں ،اگرعمران ایساکرتے ہیں تو نواز،زرداری اورعمران میں کوئی فرق نہیں،آصف زرداری کو سیاست میں رہنا چاہیے۔