- الإعلانات -

‘سیاسی درجہ حرارت بڑھانے کے حامی نہیں، عمران خود کو تنہاء کر رہے ہیں’

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف حکومت نے ایک بار پھر بیس ماہ بعد قومی وطن پارٹی کو اتحاد سے فارغ کرنے کا اعلان کیا تو آفتاب شیر پاؤ خود ہی میدان میں اتر آئے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ بیس ماہ قبل معاہدے کے تحت پھر سے خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ بنے، معاہدہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک سے کیا گیا، اتحاد بنتے ہیں ٹوٹتے ہیں، کوئی نئی بات نہیں لیکن اتحاد کو خوش اسلوبی سے توڑا جاتا تو بہتر ہوتا، معلوم نہیں عمران خان اس معاہدے کے بارے میں جانتے بھی ہیں یا نہیں۔

آفتاب شیر پاؤ کا مزید کہنا تھا کہ مرکز میں اپوزیشن کا رول ادا کر رہے ہیں، پانامہ کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ تھے، پانامہ فیصلے پر سپریم کورٹ پر اعتماد ہے مگر ہم سیاسی درجہ حرارت کو بڑھانے کے حامی نہیں تھے، ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو تنہاء کر رہے ہیں، کسی صورت جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے مزید کہا کہ قومی وطن پارٹی کے وزراء نے اپنے استعفے بھیجوا دیئے ہیں، آئندہ کے لئے صوبے میں ہماری حکمت عملی سیاست ہو گی، فاٹا انضمام، بجلی منسوبوں اور سی پیک کے معاملے میں مؤثر کردار ادا کریں گے