- الإعلانات -

قائد ایوان کا انتخاب: پی پی کا شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

شیخ رشید عمران خان کے سواء کسی کی آنکھوں کا تارا نہ بن سکے۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اپنا امیدوار لائے گی۔ تاہم چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کہتے ہیں حتمی فیصلہ کل ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب عمران خان کی جانب سے آصف زرداری پر ایک بار پھر تنقید شیخ رشید کے آڑے آ گئی۔ بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت نہیں کی جائے گی، پی پی پی اپنے امیدوار کے ساتھ وزیر اعظم کا انتخاب لڑے گی۔