- الإعلانات -

پاکستانی علماءکاپیرس حملوں پر فتویٰ جاری

اسلام آباد:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونیوالے حملوں سے متعلق پاکستان کے پچاس سے زائد علماءنے ایک مشترکہ فتویٰ جاری کردیاہے۔اس فتوے میں فرانس کے دارالحکومت میں ہونیوالے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں حرام اور خلاف شریعت قرارپایاہے۔ فتویٰ دینے والے علماءکا تعلق تنظیم اتحاد امت سے ہے۔ فتویٰ میں کہا گیا کہ جو کچھ پیرس کے اندر ہوا ہے اس کا سلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور اسلام قطعاً ایسے حملوں کی حمایت نہیں کرتا ہے یہانسانیت کا قتل عام ہے داعش یا اس قسم کی تنظیمیں جو بھی کارروائیاں کررہی ہیں جو بھی معاملات کررہی ہیں وہ ان کی خود ساختہ سوچ کا ایک مظہر ہے اسلام کا جو بنیادی مقصد ہے وہ قطعاً اس قسم کی کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتاہے۔ فتویٰ دینے والے علماءدین میں شامل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ اسلام قطعاً ایسے حملوں کی اجازت نہیں دیتا جس میں بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنایاجائے۔ تنظیم اتحاد امت کی طرف سے علماءدین کا ایک بین الاقوامی فورم بنانے کا مطالبہ بھی کیاگیا تاکہ دہشتگرد تنظیموں بشمول طالبان اور داعش کے انتہاپسندانہ موقف کی نفی اور توڑ کیاجائے۔