- الإعلانات -

قائدِ ایوان کا انتخاب: شاہد خاقان اور اپوزیشن کے 5 امیدواروں کے کاغذات منظور

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس شیخ رشید اور پی ٹی آئی نے دائر کیا۔ تاہم سپیکر کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق یہ ریفرنس میرے پاس جمع نہیں ہو سکتا۔ سپیکر نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر شیخ رشید کے اعتراضات مسترد کر دیئے، کہتے ہیں کسی امیدوار کی نااہلی کیلئے اعتراضات کی نوعیت ریفرنس سے ہٹ کر ہے۔ سپیکر کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس ابتدائی طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔

ادھر، وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کیلئے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔ خورشید شاہ اور شاہد خاقان عباسی سمیت تمام دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد اپوزیشن لیڈر بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے زرداری ہاؤس چلے گئے