- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید، 15زخمی

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا، دو گھروں کو بھی تباہ کر دیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جولائی کے مہینے میں قابض فورسز نے 33 کشمیریوں کو شہید کیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، پلواما میں 3 کشمیریوں کو شہید جبکہ دو گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا، ادھر قابض فوج کے محاصرے کے دوران مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے 15 مظاہرین زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صرف جولائی کے مہینے میں بھارتی فوج نے 33 کشمیریوں کو شہید کیا، جن میں سے متعدد کو جعلی مقابلوں میں مارا گیا، پرامن مظاہرین پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں 565 افراد زخمی جبکہ سینکڑوں کو حراست میں لیا گیا