- الإعلانات -

صدر اور وزیر اعظم کا ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے بولان کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو صدر مملکت ممنون حسین نے جعفر ایکسپریس ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدرمملکت نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔) وزیراعظم نواز شریف نے بولان کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے کو ٹرین حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کی ہدایت کر دی۔ منگل کو ترجمان وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو جعفر ایکسپریس حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔