- الإعلانات -

کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ملتوی

شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے ن لیگی قیادت کی مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مری میں ہی موجود ہیں جہاں وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے صلاح و مشورہ کر رہے ہیں۔ تاہم چونکہ ابھی وزراء کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی لہٰذا آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے۔

نئی کابینہ میں سعد رفیق، عابد شیر علی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر سمیت پرانے چہرے پھر اِن ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، وزارت داخلہ کیلئے عبد القادر بلوچ فیورٹ ہیں کیونکہ چودھری نثار وفاقی کابینہ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ این اے 120 کے انتخابی عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

بلیغ الرحمان، سردار یوسف، برجیس طاہر، سکندر بوسن، ریاض پیرزادہ، مرتضٰی جتوئی اور کامران مائیکل بھی ممکنہ وزراء میں شامل ہیں۔ اتحادیوں میں سے حاصل بزنجو، اکرم درانی اور پیر صدر الدین راشدی کی کابینہ میں شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار شہباز شریف کابینہ میں وزارت خارجہ کے خواہش مند ہیں