- الإعلانات -

نئی کابینہ میں شمولیت کا سوال، دانیال عزیز نے ہنس کر ٹال دیا

مسلم لیگ نون کے رہنماء دانیال عزیز نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو نشانے پر رکھ لیا، بولے عدالت نے عمران خان کا پاسپورٹ کا ریکارڈ مانگا، انہوں نے وعدہ کیا مگر نہیں دیا، منی ٹریل دینے کا وعدہ کیا گیا مگر نہیں دی گئی، فلیٹ کو خریدنے کیلئے استعمال کئے جانے والے ایک لاکھ سترہ ہزار پاؤنڈز کی بھی منی ٹریل نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سنگین ترین خدشات ثابت ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، میرے دل میں بہت باتیں ہیں مگر پارٹی ڈسپلن کی وجہ سے خاموش ہوں۔