- الإعلانات -

طالب علم کی شہادت، کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں نہتے کشمیری طالب علم کی شہادت پر وادی بھر میں ہڑتال کی گئی جبکہ بھارت نواز انتظامیہ نے سری نگر سمیت جموں اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گذشتہ روز پلوامہ کے علاقے میں بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد  زخمی ہوگئے تھے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان زخمیوں میں سے ایک 22 سالہ طالب علم عقیل احمد بٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ (2 اگست) کی صبح دم توڑ گیا، وہ پلوامہ کے علاقے گبر پورہ کا رہائشی تھا، اس کے علاوہ ایک زخمی عمر فیاض آنکھ میں پیلٹ گن کا فائر لگنے کے باعث اپنی ایک آنکھ سے محروم ہوگیا۔