- الإعلانات -

راجہ بشارت نے شادی کرکے دھوکہ دیا، سیمل کا عدالت جانے کا اعلان

الزامات کی پٹاری لے کر سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل بھی میدان میں آ گئیں۔ عائشہ گلالئی اور عائشہ احد کے بعد مسلم لیگ ق کی سابق رکن اسمبلی محترمہ سیمل بھی میدان میں آ گئیں، سابق رکن اسمبلی نے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت پر نکاح کر کے مکرنے کا الزام لگا دیا، کہتی ہیں راجہ بشارت کی منکوحہ ہوں لیکن اب وہ مکر رہے ہیں۔ سابق ایم پی اے سیمل کہتی ہیں کہ سیاست دان اپنے مقاصد کے لئے خواتین کو استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے عائشہ احد، عائشہ گلالئی اور اپنے معاملے میں کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

سابق ایم پی اے سیمل کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی شخصیات نے انہیں چودھری برادران کے خلاف اکسانے اور استمعال کرنے کی کوشش کی مگر میرا ان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، وہ عزت دار لوگ ہیں، راجہ بشارت نے مجھے ہی نہیں چودھری برادران کو بھی دھوکہ دیا۔ انہوں نے راجہ بشارت پر زیور اور گاڑی ہتھیانے کا بھی الزام عائد کیا۔