- الإعلانات -

پی ٹی آئی کو وضاحت مانگنے کا اختیار نہیں: فرید پراچہ

عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات فوری ردعمل کیوں دیا؟ اتحادی جماعتیں آمنے سامنے آ گئیں۔ نعیم الحق نے جماعت اسلامی کے فوری ردعمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت مانگ لی۔

نعیم الحق کے بیان پر جماعت اسلامی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں فرید پراچہ نے کہا کہ فریقین خود تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی سے کس بات کی وضاحت مانگی جا رہی ہے؟ انہوں نے زور دیا کہ تحقیقات سے جھوٹ اور سچ سامنے آنا چاہئے۔ فرید پراچہ نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی خواتین کے معاملے پر فریق نہیں بنے گی، عورت کی عزت ہر صورت برقرار رہنی چاہئے۔