- الإعلانات -

آصف زرداری کے خلاف عمران خان سےمعاہدہ کرنےپربھی تیارہو، ذوالفقار مرزا

کراچی : پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماءاورسابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ پیپلز پارٹی سے نہیں زرداری لیگ اور زرداری گینگ سے ہے، پیپلز پارٹی تو میرے ساتھ کھڑی ہوئی ہے، ضلع بدین میں68 یونین کونسلوں میں سے 45 ہم جیتیں گے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئندہ اس حلقہ میں عمران خان کا کردار ہوا تو آصف زرداری گینگ کے خلاف ان سے معاہدہ کرسکتا ہوں۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میرے والد کی وفات پر مجھ سے تعزیت کیلئے آنے والوں کو روکا گیا، سندھ میں کرپشن اور قتل و غارت پر آنکھیں بند نہیں کرسکتا، پیپلز پارٹی سندھ میں سوئپ نہیں کررہی،انتخابات میں پی پی کی فتح صرف طاقت کا تماشا ہے، سندھ میں غیرجانبدارحکومت کے تحت انتخابات ہوئے تو زرداری لیگ کی مقبولیت کی حقیقت سامنے آجائے گی، لوگ صرف ڈر کے تحت ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو کو ابھی آصف زرداری کے گینگ کا حصہ نہیں کہہ سکتا لیکن ان کا جھکا اس طرف ضروربڑھتا جارہا ہے، آصف زرداری نے بلاول کو ناپختہ قرار دیا تھا مگر جب میں نے آصف زرداری کیخلاف باتیں شروع کی تو وہ بلاول بھٹو کو بالغ نظر قرار دے کر سیاست میں لے آئے۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ساتھ کچھ گڑبڑ ہوئی تو جواب دیں گے، ہمارے حق میں ہائیکورٹ کے فیصلوں کے باوجود حکومت پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے، انتخابات میں ہارا تو دھاندلی کا الزام نہیں لگا ں گا، میرے ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا