- الإعلانات -

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 1 خاتون شہید، 1 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے لائن آف کنٹرول کے کریلا سیکٹر میں ایک خاتون شہید ہو گئی ہے جبکہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھی ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے۔ بھارتی فوج کی جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔