- الإعلانات -

‘پارلیمانی سسٹم ناکام، ملک کو صدارتی نظام کی ضرورت ہے’

مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے پارٹی کے 27 نکاتی منشور کا اعلان کیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس وقت وفاق اور پنجاب کی حکمران جماعت مسلم لیگ بھی احتجاج کر رہی ہے اور دیگر صوبوں کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی احتجاج کر رہی ہے لیکن کسی کا احتجاج عوامی مسائل کے حل کے لیے نہیں ہے۔

سر براہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہونگے ملک ترقی نہیں کریگا، ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیے۔ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ انکی پارِٹی کے منشور میں ہر شعبہ ایک دوسرے سے لنک ہے اور یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ایک جامع مسودہ ہے۔