- الإعلانات -

پاکستان کا روس سے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز خریداری میں دلچسپی کا اظہار

پاکستان کاروس سے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز خریداری میں دلچسپی کا اظہار،دونوں ممالک کا باہمی تجارت کو بڑھانے کیلئے اقدامات اور ترجیحی تجارت کے معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق پاکستان اور روس کے درمیان معاشی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری.پاکستانی تاجروں اور روس کی حکومت کے درمیان تنازع طے پا گیا ،پاکستان نے سٹیل ملز کے 26 فیصد حصص روس کو دینے کی پیشکش بھی کر دی گئی، پاکستان نے روس سے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز خریداری میں بھی دلچسپی کا اظہارکر دیا،دونوں ملکوں میں باہمی تجارت کو بڑھانے کیلئے اقدامات اور ترجیحی تجارت کے معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان اور روس کے درمیان معاشی مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی جبکہ روسی وفد کی قیادت بین الحکومتی کمیشن کے سربراہ وکٹرایوانوو نے کی۔ مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کا پانچ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق ہوا جبکہ پاکستان نے روس کی ایوی ایشن ٹیکنالوجی میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان نے سٹیل ملز کے 26 فیصد حصص روس کو دینے کی پیشکش کی ہے جبکہ روس سے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز خریداری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی تاجروں اور روس کی حکومت کے درمیان تنازعہ بھی طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے اور ترجیحی تجارت کے معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے