- الإعلانات -

میانمار کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں

اسلام آباد/ کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں میانمار کے مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں جس میں میانمار کے مسلمانوں پر ظلم کی شدید مذمت کی گئی۔

اسلام آباد میں برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مظلوموں کا ساتھ دینا فرض ہے، اللہ کا حکم ہے کہ مظلوموں اور مجبوروں کاساتھ دیں، مسلمان کشمیر کے ہوں، فلسطین یا روہنگیاں کے مسلمانوں کو ان کی مدد کو پہنچنا چاہیے، سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے،حکومت پاکستان بین الاقوامی جرائم کی کورٹ میں جائے۔  ہمارے حکمرانوں نے برما میں مسلمانوں پر مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔