- الإعلانات -

نیب کی سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاو کے خلاف کرپشن کی انکوائری مکمل

اسلام آباد:نیب نے سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاو کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے نتیجہ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے بارے میں انکوائری مکمل کر لی ہے۔ یہ انکوائری مشرف دور میں شروع ہوئی تھی تاہم آفتاب شیرپاو کی طرف سے مشرف کی سیاسی حمایت کرنے پر کرپشن انکوائری کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا تھا۔ نیب کے چیئرمین چوہدری قمر الزمان کی طرف سے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی آفتاب خان شیرپاو¿ کے خلاف التوائ میں پڑی کرپشن انکوائری کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ڈی جی نیب پشاور اور لاہور اور راولپنڈی نے آفتاب خان کے خلاف انکوائری مکمل کر کے رپورٹ چیئرمین کو ارسال کر دی ہے اور اس بارے حتمی فیصلہ بہت جلد کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ آفتاب شیرپاو¿ کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے بارے دستاویزای ثبوت بھی نیب کو مل چکے ہیں۔