- الإعلانات -

پاکستان نے عراقی کردستان کی آزادی کی مخالفت کردی

اسلام آباد: پاکستان نے عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 ستمبر کا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو عراقی کردستان میں ریفرنڈم پر تشویش ہے پاکستان عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم کی مخالفت اور عراق کے اتحاد، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت کی حمایت کرتا ہے۔