- الإعلانات -

جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹراسماعیل لاپتہ

جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اسماعیل کی اہلیہ کے مطابق وہ 15 روز سے غائب ہیں اور جامعہ کی انتظامیہ نے پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

اہلیہ آمنہ اسماعیل نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب چند رینجرز اہلکار گھر آئے اور انہوں نے میرے شوہر کو صرف شناختی کارڈ اٹھانے کی اجازت دی اور ساتھ لے کر چلے گئے۔ ڈاکٹراسماعیل کی گمشدگی کی درخواست چئیرمین شعبہ اصول دین کو دی جو ڈین آف اسلامک لرننگ اور وائس چانسلر ڈاکٹراجمل خان کو ارسال کردی گئی تاہم اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔