- الإعلانات -

اصل فیصلہ عدالت نے نہیں این اے 120 نے دیاہے، نواز شریف

الحمرا ہال لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ حلقہ این اے 120 کا ہر ووٹرمبارک باد کا مستحق ہے، دل چاہتا ہے کہ حلقے کے ہر ووٹر کو گلے سے لگاؤں کیونکہ آپ نے میرا مان رکھا ہے، اصل فیصلہ عدالت نے نہیں دیا بلکہ این اے120 کے ووٹروں نےدیا، انہوں نے انتخاب ہی نہیں جیتا بلکہ وقت کی عدالت میں حق  اور انصاف کی گواہی دی ہے، لندن میں کلثوم نواز کا آپریشن ہورہا تھا اوریہاں الیکشن ہورہا تھا، مریم جہاں جہاں جارہی تھی لوگ ان پر پھول نچھاورکررہے تھے۔ یہی جذبہ سلامت رہا تو ان شاءاللہ مسلم لیگ (ن) 2018 کے الیکشن میں بھی کامیابی ہوگی اور عوام کے ووٹ کا تقدس بحال ہوگا۔