- الإعلانات -

کراچی میں تیز دھار آلے سے ایک اور خاتون زخمی

کراچی میں تیز دھار آلے سے حملے گلستان جوہر کے بعد دیگر علاقوں میں بھی پھیل گئے ہیں اور موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے مختلف علاقوں میں 13 خواتین کو زخمی کر دیا ہے۔ آج تازہ ترین حملہ گلستان جوہر کے علاقے میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آور ایک خاتون پر حملہ کر کے فرار ہو گیا۔

گزشتہ روز بھی گلستان جوہر میں نامعلوم حملہ آور نے تیز دھار آلے کی مدد سے 28 سالہ طاہرہ کو زخمی کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور حملہ گلشن جمال میں کیا گیا تھا جس میں سونیا نامی لڑکی زخمی ہوئی تھی، دوسرا حملہ راشد منہاس روڈ پر نورین اور تیسرا حملہ نیپا چورنگی کے قریب عریشہ نامی لڑکی پر کیا گیا۔ نیپا چورنگی کے قریب زخمی ہونے والی عریشہ اردو یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔