- الإعلانات -

پاک بحریہ کے نئے نامزد سربراہ آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

پاک بحریہ کے موجودہ سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ نئے نیول چیف وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی آج ہی ایڈمرل کے عہدہ پر ترقی پائیں گے اوراپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سبکدوش ہونے والے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نئے امیرالبحر کو کمان سونپیں گے، صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پرتین اکتوبر کو سینئر ترین نیول آفیسر وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا