- الإعلانات -

سیاسی گدھ قوم کی خوشحالی نوچ رہے ہیں، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام مخالفین کو پہچانیں یہ سیاسی گدھ ہیں جو عوام کی خوشحالی کو نوچ رہے ہیں۔

اورنج لائن ٹرین کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین چین کا پاکستان کو تحفہ ہے جس میں ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے ڈھائی لاکھ  افراد روزانہ سفر کریں گے اور شہریوں کو عزت واحترام کی سفری سہولیات میسر آئیں گی یہ منصوبہ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین اورنج لائن ٹرین کو چلنے نہیں دینا چاہتے لاہور کے عوام انہیں پہچانیں یہ لوگ سیاسی گدھ ہیں جو آپ سے خوشحالی کا سفر چھیننا چاہتے ہیں، مخالفین روڑے اٹکاتے رہیں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا اور منصوبے کے حوالے سے عدالت کی جانب سے جو بھی فیصلہ آیا اسے قبول کیا جائے گا۔