- الإعلانات -

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیا۔ قمر زمان چوہدری آئینی مدت پوری ہونے پر چیئرمین نیب کے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے جس کے بعد جسٹس (ر) جاوید اقبال کو اس عہدے کے لئے مقرر کیا گیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی تقرری 4 سال کے لئے کی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید کے درمیان مشاورت کے بعد انہیں اس عہدے کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں جنہوں نے امریکی فورسز کے ایبٹ آباد میں مبینہ آپریشن کی تحقیقات کیں جس میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چیئرمین نیب کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کے نام تجویز کیے تھے جب کہ حکومت نے جسٹس (ر) رحمت جعفری، جسٹس (ر) چوہدری اعجاز اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کا نام دیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شعیب سڈل، جسٹس (ر) فلک شیر اور ارباب شہزاد کے نام سامنے آئے تھ