- الإعلانات -

حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے عدالتی حکم پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لاہور میں ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا کی رہائش گاہوں پر نوٹس چسپاں کر دیئے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ نوٹس ایون فیلڈ پراپرٹی کیس میں چسپاں کیے گئے ہیں اور کارروائی حسین اورحسن نوازکی نیب عدالت میں پیش نہ ہونے پرکی جارہی ہے۔

نیب ذرائع کا بتانا ہےکہ نوٹسز میں 30 روز کےاندر عدالت میں پیشی کاکہا گیا ہے۔ دوسری جانب عدالتی فیصلے پر حسن نواز نے کہا تھا کہ انہیں اشتہاری قرار نہیں دیا سکتا اور نیب ریفرنسز سیاسی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

یاد رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا تھا اور سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا