- الإعلانات -

پائیدار ترقی کے حصول کیلئے وزارت منصوبہ بندی نے کام مکمل کر لیا : سرتاج عزیز

اسلام آباد:ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جا نب سے اپنائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے، ان اہداف میں ترجیحات کے تعین اور ان کے عملی نفاذ کے لیے قابل عمل فریم ورک تشکیل دے کر متعلقہ حکومتوں ، اداروں اور وزارتوں کے مابین تعاون کو یقینی بنانے کے لیے وزارت میں قائم پائیدار ترقی کے اہداف کو سپورٹ یونٹ اپنا بھر پور کردار یقینی بنانا شامل ہے ۔