- الإعلانات -

پشاور ریپڈ بس منصوبے کی مشینری پہنچ گئی، جمعرات کو افتتاح ہوگا

پشاور: کروڑوں ڈالر کے ریپڈ بس منصوبے کیلئے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے اور چینی انجینئرز بھی شہر میں موجود ہیں جب کہ 19 اکتوبر سے کام کا اغاز ہوجائے گا۔

پشاور ریپڈ بس منصوبہ پر عمل درآمد کے لیے ہیوی مشینری پشاور پہنچا دی گئی ہے جس میں لوڈر، ایکسویٹر ، مکسچر اور کرین شامل ہیں۔ وزیر اعلی پرویز خٹک 19 اکتوبر کو منصوبے کا افتتاح کرینگے۔ رپیڈ بس منصوبہ چمکنی سے حیات آباد تک 8 روٹس پر مشتمل اور 26 کلو میٹر طویل ہے۔