- الإعلانات -

عرفان ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگے

عمرے کیلئے جانا ہے ، لسٹ سے نام نکالا جائے :بائیں ہاتھ کے پیسر کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور: قومی فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکلوالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ۔ کرکٹر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزارت داخلہ ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں 6 ماہ قبل نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، اب پی سی بی تمام الزامات سے بری کر چکا ہے ۔عمرے کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں اس لئے عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے