- الإعلانات -

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقات

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں صوبے کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سول اور ملٹری قیادت میں تعاون پر زور دیا۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کے سیکیورٹی اہلکاروں اور صوبے کی عوام کی دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے صوبے میں امن کی فضا کو پھر سے بحال کیا جائے گا۔

نواب ثناء اللہ زہری نے سول ملٹری قیادت میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیکیورٹی فورسز سے صوبے میں امن کی بحالی کے حوالے سے مکمل تعاون کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری سے بھی ملاقات کی اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔