- الإعلانات -

حکومت نے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے نئی پالیسی مرتب کرلی

اسلام آباد:حکومت نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں نئی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف غیرملکی دورے سے واپسی کے بعد کشمیر پالیسی پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔ حکومت نے مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے نئی پالیسی مرتب کرلی اور اس حوالے سے اہم نوعیت کے لوگوں سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔ کشمیر پالیسی کو مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کو پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی جسکے بعد وزیراعظم پالیسی کی منظوری دینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پالیسی کی منظوری کے بعد وزیراعظم اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں گے جس کے بعد پالیسی پر ایوان میں بحث کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایوان میں پالیسی بیان دینے کے بعد کشمیرکمیٹی کا اجلاس بلاکر نئی پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔ کشمیرکمیٹی پالیسی کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کر ے گی۔